نوٹ: ابھی سرکاری طور پر تمام حلقوں کے نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم اکثر حلقوں پر کامیاب امیدواروں سے متعلق تصدیق ہوچکی ہے۔ اب تک کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں صرف 9 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔
حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کے تقریباً نتائج منظر عام پر آگئے۔ انتخابات میں صرف 9 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ کانگریس پارٹی سے سب سے زیادہ تین مسلم ارکان نے جیت درج کی جبکہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے دو، سماج وادی پارٹی سے دو مسلم ارکان کامیاب ہوئے۔ اسی طرح ایم آئی ایم اور شیوسینا ادھو کے ایک ایک مسلم امیداور نے بھی جیت درج کی۔
مہاراشٹرا اسمبلی کےلئے منتخب مسلم امیدواروں کی تفصیلات
1) ثنا ملک (انوشکتی نگر حلقہ) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی
2) مشرف حسن میالال (کاگل حلقہ) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی
3) ہارون خان (ورسووا حلقہ) ادھو شیوسینا
4) ساجد خان پٹھان (اکولہ ویسٹ حلقہ) کانگریس
5) اسلم رمضان علی شیخ (ملاڈ ویسٹ) کانگریس
6) امین پٹیل (ممبا دیوی حلقہ) کانگریس
7) رئیس قاسم شیخ (بھیونڈی ایسٹ حلقہ سماج وادی پارٹی
8) ابو عاصم اعظمی (شیواجی نگر حلقہ) سماج وادی پارٹی
9) مفتی اسماعیل (مالیگاؤں سنٹرل حلقہ) مجلس اتحاد المسلمین


