مفتی اسماعیل مالیگاؤں سے کامیاب، مہاراشٹرا میں مجلس کے اکلوتے رکن اسمبلی

حیدرآباد (دکن فائلز) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے مالیگاؤں سے امیدوار مفتی اسماعیل صرف 162 ووٹوں کے فرق سے کامیاب رہے۔ انہوں نے تقریباً ایک لاکھ 10 ہزار ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے قریبی حریف آل سیکولر لارجسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی کے آصف شیخ رشید صرف 162 ووٹوں سے پیچھے رہے۔ بہت کم ووٹوں سے مجلسی امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا۔ وہ پورے مہاراشٹرا میں مجلس کے اکلوتے رکن اسمبلی ہوں گے۔

واضح رہے کہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں 16 امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا جن میں سے صرف ایک امیدوار مفتی اسماعیل قاسمی نے صرف 75 ووٹوں سے جیتے۔ باقی 15 امیدواروں کو شکست کا سامنا رہا۔ مجلس نے مالیگاؤں سینٹرل سے موجودہ ایم ایل اے مفتی اسماعیل قاسمی، دھولے سے فاروق شاہ انور اور اورنگ آباد ایسٹ سے سابق ایم پی سید امتیاز جلیل، ممبئی پارٹی کے سربراہ رئیس لشکریہ کو ورسووا سے، بائیکلہ کے سابق ایم ایل اے وارث پٹھان کو بھیونڈی، ممبئی کے سابق سربراہ فیاض احمد خان کو بائیکلہ، ببیتا کناڈے کرلہ، عتیق احمد خان کو مانکھرد شیواجی نگر سے، مہاراشٹر کے نائب صدر سید معین ناندیڑ ساؤتھ، پارٹی کی خواتین ونگ کی جنرل سکریٹری کیرتی دیپک ڈونگرے ناگپور نارتھ، ناصر صدیقی کو چھترپتی سمبھاجی نگر سینٹرل، سیف پٹھان کو ممبرا کلوا، فاروق شبدی کو سولاپور، مہیش کامبلے کو مراج، سمرت سوروادے کو مرتضیٰ پور اور محمد یوسف کو کرنجا منوڑہ سے مجلس نے اپنا امیدوار بنایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں