حیدرآباد (دکن فائلز) بی جے پی کے رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ نے عثمانیہ ہاسپٹل کی نئی عمارت تعمیر کرنے کی مخالفت کردی۔ این ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم ایل اے نے گوشہ محل میں عثمانیہ ہاسپٹل کی تعمیر کی مخالفت کی۔ انہوں نے عثمانیہ ہاسپٹل کی نئی عمارت گوشہ محل کے بجائے پیٹلہ برج میں تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔
پرانی عادت کے مطابق راجہ سنگھ نے عثمانیہ ہاسپٹل کی تعمیر کے معاملہ میں بھی مجلس کو غیرضروری گھسیٹا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مجلس کے خوف سے حکومت عثمانیہ ہاسپٹل کی تعمیر گوشہ محل میں کرارہی ہے۔ انہوں نے اپنے مطالبہ کو درست ثابت کرنے کےلئے عوامی مشکلات کا بہانہ بنایا۔ ان کے مطابق گوشہ محل اسٹیڈیم میں عثمانیہ ہاسپٹل کی تعمیر سے اطراف کی آبادی کو مشکلات پیش آئیں گی۔
واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت نے گوشہ محل پولیس گراؤنڈ میں نئے عثمانیہ اسپتال کی تعمیر کے لیے 30 ایکڑ اراضی مختص کی ہے جبکہ سات یا آٹھ منزلہ عمارت تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔ عثمانیہ ہاسپٹل کی نئی عمارت میں تقریباً 1000 بستروں کا سہولت ہوگی۔