مہاراشٹرا: دیویندر فڑنویس نے وزیراعلیٰ، ایکناتھ شنڈے اور اجیت پوار نے نائب وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لے لیا

حیدرآباد (دکن فائلز) بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ شیوسینا کے سربراہ ایکناتھ شندے اور این سی پی کے صدر اجیت پوار نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ گورنر سی پی رادھا کرشنن نے آج حلف برداری تقریب میں وزیراعلیٰ، وزرا کو حلف دلایا۔ فڑنویس نے تیسری بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب جنوبی ممبئی کے آزاد میدان میں منعقد ہوئی۔

وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزراء امت شاہ، نتن گڈکری، راج ناتھ سنگھ، جے پی نڈا، نرملا سیتا رمن، آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ ایم چندرابابو، مدھیہ پردیش کے سی ایم موہن یادو، یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ، راجستھان کے سی ایم بھجن لال شرما سمیت این ڈی اے کی حکومت والی ریاستوں کے 19 سی ایم نے تقریب میں شرکت کی۔

مہاوتی نے اس الیکشن میں 288 میں سے 235 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی اور بی جے پی 132 کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں