ہندوتوا شدت پسندوں نے اب دارالعلوم دیوبند اور مسجد رشید کا سروے کرانے کا شرانگیز مطالبہ کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز) ہندو انتہا پسند مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے میں مصروف ہیں اور مساجد، درگاہوں، مدرسوں، عیدگاہوں پر مندر ہونے کا بے بنیاد اور شرانگیز دعویٰ کرتے ہوئے ملک میں امن و امان کو بگاڑنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

گیانواپی، متھرا کی شاہی عیدگاہ، سنبھل کی جامع مسجد، دیڑھ دن کا جھونپڑا مسجد، اجمیر درگاہ و دیگر عبادتگاہوں پر جھوٹا اور بے بنیاد دعویٰ کرنے والے شرانگیزوں نے اب عالمی شہرت یافتہ اسلامی درسگاہ دارالعلوم دیوبند اور مسجد رشید کا بھی سروے کرانے کا انتہائی شرانگیز و گھناؤنا سوشہ چھوڑا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کٹرہندتوا پسند خاتون لیڈر سادھوی پراچی نے دارالعلوم دیوبند کولےکر اشتعال انگیز بیان دیا، انہوں نے دارالعلوم دیوبند اور یہاں کی مسجد رشید (بڑی مسجد) کی کھدائی اور سروے کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

سادھوی پراچی کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے شرانگیزی کرتے ہوئے کہا کہ اگر دارالعلوم دیوبند اور مسجد رشید کی کھدائی کی جائے تو یہاں بھی مندر نکلے گا۔

پراچی کے شرانگیز بیان پر مسلمانوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں