پرینکا گاندھی نے کل فلسطین کے حق میں تو آج بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر مظالم کے خلاف آواز بلند کی

حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس رہنما پرینکا گاندھی وائیناڈ ںے لوک سبھا انتخاب جیتنے کے بعد سے سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں جبکہ وہ عوام کے اہم مسائل کو اٹھانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ 16 دسمبر کو پرینکا گاندھی نے پارلیمنٹ میں ‘فلسطین’ لکھا بیگ لے کر پہنچ کر فلسطین کی پرزور حمایت کا اظہار کیا تھا تاہم آج انہوں نے بنگلہ دیش میں ہندو اور اقلیتوں پر ہورہے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی۔ انہوں نے آج ‘بنگلہ دیش کے ہندوؤں اور عیسائیوں کے ساتھ کھڑی ہوں‘ لکھا بیگ لیکر پارلیمنٹ پہنچی۔ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

قبل ازیں پرینکا گاندھی نے سنبھل معاملہ پر بھی بیان دیکر حکومت پر سخت تنقید کی تھی۔

واضح رہے کہ پرینکا گاندھی واڈرا نے گذشتہ روز اپنے ہاتھ میں ‘فلسطین’ لکھا ایک بیگ لیے پارلیمنٹ پہنچی تھیں۔ اس بیگ پر امن کی علامت سفید کبوتر اور تربوز کا سرخ ٹکڑا بھی بنا ہوا تھا، جو فلسطین کے تئیں ان کی حمایت کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے۔ پرینکا گاندھی نے اس بیگ کے ذریعے ایک صاف پیغام دیا ہے کہ وہ فلسطین کے حق میں کھڑی ہیں۔ اس سے قبل، پرینکا گاندھی نے فلسطین کے سفیر سے ملاقات بھی کی تھی اور غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں