حیدرآباد (دکن فائلز) لوک سبھا میں آج مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے ’ون نیشن ون الیکشن‘ بل کی سختی سے مخالفت کی۔ انہوں نے ایک ملک ایک انتخابات بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اسے غیرآئینی قرار دے دیا اور کہا کہ اس سے علاقائی پارٹیاں ختم ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسے صرف ایک بڑے لیڈر کی انا کی تسکین کے لیے پیش کیا گیا۔ اویسی نے کہا کہ یہ بل بالواسطہ طور پر صدارتی طرز جمہوریت کےلئے راہ ہموار کرے گا۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1868934428023734559
واضح رہے کہ اپوزیشن پارٹیاں بھی اس بل کی شدید مخالفت کررہی ہیں۔ لوک سبھا میں بل ووٹنگ ہوئی اور ناکامی کی صورت میں اسے جے پی سی کو بھیج دیا گیا۔


