حیدرآباد (دکن فائلز) جموں و کشمیر کے پونچھ میں انتہائی دلخراش حادثہ پیش آیا۔ یہاں ایل او سی کے قریب فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے کم از کم 5 فوجی جوان ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ منگل کو جموں و کشمیر کے پونچھ میں ایک آرمی ٹرک کے 300 فٹ گہری کھائی میں گرنے سے پانچ فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
راحت و بچاؤ کاروائی جاری ہے۔ فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی امداد کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہیں۔


