سی اے فائنل امتحان کے نتائج جاری، ملک کو 11500 نئے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ملے، حیدرآباد کے ہیرامب کو پہلا رینک

حیدرآباد (دکن فائلز) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس نے ماہ نومبر میں منعقد ہوئے فائنل امتحان کے نتائج جاری کردیئے جس سے ملک کو 11500 نئے چارٹرڈ اکاونٹنٹس ملیں گے۔

حیدرآباد کے ہیرامب مہیشوری اور تروپتی کے رشبھ اوستوال نے مشترکہ طور پر کل ہند سطح پر پہلا رینک حاصل کیا، دونوں نے 84.67 فیصد نمبرات حاصل کئے۔ دوسرا رینک احمد آباد کی ریا کنجن کمار شاہ نے حاصل کیا، انہوں نے 83.50 فیصد اور تیسرے نمبر پر رہنے والی کولکتہ کی کنجل اجمیرا نے 82.17 فیصد نمبرات حاصل کئے۔

نومبر میں ہونے والے امتحان میں گروپ I میں 66987 طلباء نے شرکت کی جن میں سے 11253 یعنی 16.8 فیصد کامیاب ہوئے۔ جبکہ گروپ IIکے لئے 49459 طلباء نے امتحان دیا جن میں سے 10566 کامیاب رہے یعنی 21.36 فیصد طلبا پاس ہوئے۔ دونوں گروپس میں شامل ہونے والوں میں سے 13.44 فیصد کامیاب ہوئے جبکہ کل 30763 طلبہ نے امتحان دیا جن میں سے 4134 کامیاب ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں