حیدرآباد (دکن فائلز) نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے NEET نیٹ امتحان کے حوالے سے ایک اہم و انتہائی ضروری اعلان کیا ہے، جو ایم بی بی ایس سمیت میڈیکل کورسز میں داخلے کے لیے کرایا جاتا ہے۔ ایجنسی نے اعلان کیا کہ NEET کا امتحان ایک ہی دن میں اور ایک ہی شفٹ میں پنسل اور کاغذ موڈ (OMR) میں منعقد کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ نیشنل میڈیکل کمیشن کی جانب سے رہنما خطوط کو حتمی شکل دینے کے بعد کیا گیا۔
مرکزی حکومت نے ملک بھر میں میڈیکل کورسز میں داخلے کے لیے منعقد کیے جانے والے NEET UG امتحانات کے انعقاد پر اہم فیصلہ لیتے ہوئے یہ امتحان قلم اور کاغذ کے طریقہ کار (او ایم آر) میں منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کا مشاہدہ کریں:
https://x.com/NTA_Exams/status/1879855982924476565
اس کے علاوہ این ٹی اے نے اعلان کیا ہے کہ وہ MBBS کے ساتھ ساتھ BAMS، BUMS اور BSMS کورسز کے لیے بھی یکساں NEET (UG) امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔ نیشنل کمیشن برائے ہومیوپیتھی کے تحت بی ایچ ایم ایس کورس میں داخلے NEET (UG) کے نتائج کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ، آرمڈ میڈیکل سروس ہسپتالوں میں بی ایس سی نرسنگ کورس میں داخلے کے لیے NEET (UG) کی اہلیت ضروری ہے۔ NTA نے کہا ہے کہ چار سالہ B.Sc نرسنگ کورس کے لیے بھی NEET (UG) کورس میں کوالیفائی کرنے کی ضرورت ہوگی۔