حیدرآباد (دکن فائلز) ریاست تلنگانہ میں شادیوں کا سیزن شروع ہوتے ہی سونے کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھا گیا۔ مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں بے تحاشہ اضافے کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر کے اضافے سے 2792 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
حیدرآباد میں 24 قیراط سونے کی قیمت فی تولہ 84,000 روپے کے نشان کو عبور کرتے ہوئے تاریخی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ غیرمعمولی اضافہ ہندوستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے جو عالمی اقتصادی خدشات اور مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ سے متاثر ہے۔
آج حیدرآباد میں 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 77,300 روپے ہے جبکہ 24 قیراط سونے کی قیمت 84,330 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ماہ جنوری کے دوران 8 فیصد سے زیادہ کا اضافہ درج کیا گیا۔ یکم جنوری کو 22 قیراط سونے کی قیمت 71,500 روپے اور 24 کیرٹ سونے کی قیمت 78,000 روپے تھی۔