حیدرآباد (دکن فائلز) دہلی اسمبلی انتخابات کا پرامن اختتام ہوا۔ آج شام ووٹنگ کا عمل ختم ہوتے ہی ایگزٹ پولس کا شور شروع ہوگیا۔ متعدد ایگزٹ پولس میں بی جے پی کو واضح اکثریت اور عام آدمی پارٹی کی بری طرح ہار کی پیش قیاسی کی جارہی ہے۔
چانکیہ نے بی جے پی کو 39 تا 44، عام آدمی پارٹی کو 25 تا 28 اور کانگریس کو 2 تا 3 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ڈی وی ریسرچ نے بی جے پی کو 36 تا 44، عآپ کو 26 تا 34 اور کانگریس کو صفر سیٹیں ملنے کی پیش قیاسی کی ہے۔
جے وی سی نے بی جے پی کو 39 تا 45، عآپ کو 22 تا 31 اور کانگریس کو صفر تا 2 حلقوں میں کامیابی کی توقع کا اظہار کیا۔
میٹریز نے بی جے پی کو 35 تا 40، عآپ کو 32 تا 37 اور کانگریس کو صفر تا ایک سیٹ ملنے کی امید ظاہر کی۔
اسی طرح پول آف پولس میں بی جے پی کو 39 سیٹیں، عآپ کو 30 نشستیں اور کانگریس کو صرف ایک حلقہ پر کامیابی کی پیش قیاسی کی گئی۔