حیدرآباد (دکن فائلز) ہندوستانی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی نے 7 مئی کی صبح نئی دہلی میں پریس بریفنگ میں پاکستان پر کئے گئے میزائیل حملوں کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے پر ہندوستان کے فوجی ردعمل آپریشن سندور کے دوران دہشت گردوں کے نو کیمپ اور تربیتی مراکز کو تباہ کر دیا گیا۔
کرنل صوفیہ قریشی نے کہا کہ اہداف کا انتخاب ‘قابل اعتماد انٹیلی جنس ان پٹس’ کی بنیاد پر کیا گیا جو براہ راست سرحد پار دہشت گردی واقعات سے جوڑے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ آپریشن سندور کے دوران صرف دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا جبکہ شہری علاقوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ منتخب کردہ اہداف میں مریدکے میں لشکر طیبہ کا تربیتی اڈہ بھی شامل ہے جو لاہور سے تقریباً 40 کیلومیٹر شمال میں واقع تھا اور یہاں اجمل قصاب اور ڈیوڈ ہیڈلی کو تربیت دی گئی تھی۔
اس موقع پر سکریٹری وزارت خارجہ وکرم مصری، کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے میڈیا کو آپریشن سندور سے متعلق بریفنگ دی۔