حیدرآباد (دکن فائلز ؍ ویب ڈیسک) سعودی عرب میں عمرہ سیزن 1447 ہجری کا آغاز ہو گیا۔ حج سیزن کے کامیاب اختتام کے فوری بعد عمرہ ویزے جاری کرنے کا سعودی نے اعلان کر دیا ہے۔عمرہ پرمٹ “نسک” ایپلی کیشن کے ذریعہ جاری کیے جائیں گے۔ یہ ایپلیکیشن نہ صرف عمرہ کا بہترین تجربہ پیش کرتی ہے بلکہ آسانی سے اجازت نامے کی بکنگ اور اجازت نامے حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے اعلان کے مطابق 1447 ہجری کے نئے عمرہ سیزن کا آغاز 10 جون بروز منگل سے ہو چکا ہے، جس کے تحت مملکت سے باہر سے آنے والے زائرین کے لیے ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔ وزارت کے مطابق، “نسک” پلیٹ فارم صارفین کو سہولت کے ساتھ عمرہ پرمٹ بک کرنے اور حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، جبکہ اس کے ذریعے کئی دیگر ڈیجیٹل خدمات بھی فراہم کی جاتی ہیں جن کا مقصد عمرہ کی مجموعی تجرباتی کیفیت کو بہتر بنانا ہے۔
واضح رہے کہ حج سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی سعودی حکومت نے اپریل 2025 میں عمرہ ویزے بند کردیے تھے اور 29 اپریل تک غیر ملکیوں کو واپس چلے جانے کی ہدایت دی تھی۔