حیدرآباد (دکن فائلز ؍ ویب ڈیسک) ایرانی میزائل حملوں کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکوں کی خوفناک آوازیں سنی گئیں اور متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ ایران نے اسرائیل پر اب تک کا بڑا میزائل حملہ کردیا، جس میں بڑے پیمانے پر تباہی کا خود اسرائیل نے اعتراف کرلیا۔ اس حملہ میں 76 سے زائد صہیونی زخمی ہوگئے جبکہ متعدد ہلاکتوں کا اندازہ لگایا گیا۔
ایران کی جانب سے آج صبح اسرائیل پر متعدد میزائل فائر کیےگئے۔ ان حملوں میں ہوئے زخمی افرادکی حالت تشویشناک ہے۔ ایران کے تازہ حملوں میں اسرائیلی اسٹاک ایکسچینج کی عمارت کھنڈر بن گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران نے جنوبی اسرائیل کے شہر بیئرشیوا کو بھی نشانہ بنایا، ہولون میں میزائل حملے میں بھی درجنوں افراد زخمی ہوئے، موجودہ حملے کو حالیہ جنگ میں ایران کا اسرائیل پر سب سے بڑا حملہ قرار دیا جارہا ہے۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1935563392942498127
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق تہران کی جانب سے ایران کے شہر تل ابیب اور حیفہ پر جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ طاقتور میزائل سیجل فائر کیے گئے ہیں، جو انتہائی بلندی پر سفر کر کے پھر اپنے ہدف تک کامیابی کے ساتھ پہنچتے ہیں۔