حیدرآباد میں شدید بارشوں کا الرٹ: ان علاقوں میں اگلے چند گھنٹوں میں ہوسکتی ہے طوفانی بارش

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے رہائشیوں، ہوشیار رہیں! شہر میں شدید گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، اور اگلے چند گھنٹے آپ کے لیے اہم ہو سکتے ہیں۔ اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں اور تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہیں۔

اس وقت حیدرآباد کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش اور گرج چمک کا سلسلہ جاری ہے۔ کوکٹ پلی، بالا نگر، میاں پور، مادھا پور، قطب اللہ پور، اور بیگم پیٹ میں درمیانی درجے کی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ موسمی صورتحال اگلے چند گھنٹوں تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔

اگلے چند گھنٹوں کی کی پیش گوئی میں بتایا گیا کہ ایل بی نگر، اپل، حیات نگر، میں شدید بارش کا امکان ہے۔ موسمیات کے ماہر ٹی بالا جی نے کہا کہ حیدرآباد کے جنوبی اور مشرقی حصوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔ چارمینار، راجندرنگر، سرورنگر، بالاپور، ونستطلی پورم، حیات نگر، اپل، کاپرا اور دیگر علاقوں میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی۔

وہیں الوال، ملکاجگری، سکندرآباد، کاپرا، ای سی آئی ایل، نرینڈمیٹ، مولا علی، ناگارم اور ملاپور میں شدید گرج چمک اور موسلادطار بارش کی توقع ہے۔ شہر کے باقی حصوں میں اگلے ایک سے دو گھنٹوں تک ہلکی سے درمیانی بارش جاری رہے گی۔ حکام کی جانب سے جاری گائیڈلائین پر عمل کرکے محفوظ رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں