حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد لاء اینڈ آرڈر کے جوائنٹ کمشنر کے طور پر تفسیر اقبال کو مقرر کیا گیا ہے۔
تفصیر اقبال، آئی پی ایس (2008 بیچ)، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، زون-VI چارمینار، کو جوائنٹ کمشنر آف پولیس، لاء اینڈ آرڈر، حیدرآباد شہر، مقرر کیا گیا ہے۔ حکومت کا یہ اقدام شہر میں امن و امان کی برقراری میں اہم مانا جارہا ہے۔ اس سے قبل بھی تفسیر اقبال کئی اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں۔
تفسیر اقبال، حیدرآباد پولیس میں ایک ایسا نام ہے جو عزم، ایمانداری اور عوامی خدمت کی پہچان بن چکا ہے۔ ان کی خدمات نے شہر میں امن و امان کو نئی جہت دی ہے۔ ان کا سفر نوجوانوں کے لیے ایک تحریک ہے، جو انہیں ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ دیتا ہے۔
تفسیراقبال IPS نے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا، جس سے عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کا رشتہ مضبوط ہوا۔ ان کی حکمت عملیوں نے جرائم کی شرح کو کم کرنے میں مدد کی ہے۔ ان کا وژن حیدرآباد کو ایک محفوظ شہر بنانا ہے۔
تفسیراقبال IPS کی شخصیت نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ ان کی ایمانداری اور فرض شناسی قابل ستائش ہے۔


