وقف بچاؤ تحریک کا دوسرا مرحلہ! 3 اکتوبر کو اپنے کاروبار بند رکھنے کا مدھیہ پردیش کے مسلمانوں نے کیا اعلان

اندور: (پریس ریلیز) آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کے زیر اہتمام وقف ترمیمی قانون 2025 کے خلاف جاری “وقف بچاؤ دستور بچاؤ تحریک” کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہونے کے بعد ملک کے کئی ریاستوں میں مشاورتی اجلاس جاری ہے اس سلسلہ میں کل 28/ ستمبر کو بعد نماز ظہر شہر اندور میں مفتی محمد ذکاء اللہ شبلی “کنوینر تحفظ اوقاف کمیٹی” کی صدارت میں ایک اہم مجلس مشاورت منعقد ہوئی۔

اس اہم مشاورتی مجلس میں قاضی شہر،مفتی مالوہ، علماۓ کرام و دانشوران قوم وملت،تنظیموں کے ذمہ دارن اور مختلف محلوں کے فکرمند وفعال نوجوانان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ان حضرات نے بیک آواز یہ عزم وارادہ کیا کہ ہم مسلم پرسنل لا بورڈ کی ہر آواز پر ہمیشہ کی طرح لبیک کہنے کو تیار ہیں۔ مسلم پرسنل لا بورڈ جب بھی آواز دے گی ہم اس کے ساتھ ہیں۔ وقف بچاؤ تحریک کے دوسرے مرحلے کو کامیاب بنانے کے لیے ہمیں جو بھی قربانی دینا پڑے گی اس کے لیے ہم ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ان شاءاللہ

3/ اکتوبر جمعہ کے دن صبح 8/بجے سے دوپہر 2/بجے تک پرامن طریقے پر اپنے کاروبار کو بند رکھنے کا جو بورڈ نے اعلان کیا ہے اس پر ہم پوری مضبوطی اور حوصلے کے ساتھ عمل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں