سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا ہسپتال میں داخل

حیدرآباد (دکن فائلز) سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کو بخار کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دیوے گوڑا کو شدید بخار کی شکایت کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی صحت کی نگرانی کر رہی ہے۔ ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

انہیں بنگلور کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق، ان کا علاج جاری ہے اور وہ ڈاکٹروں کی زیرِ نگرانی ہیں۔ ان کے اہل خانہ بھی ہسپتال میں موجود ہیں۔ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ دیوے گوڑا کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔ انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں