حیدرآباد (دکن فائلز) سپر پاور امریکہ کے صدر نے نوبل امن انعام 2025 حاصل کرنے کےلئے اپنی پوری طاقت جھونک دی تھی، اس کے باوجود وہ ہاتھ ملتے رہ گئے۔ سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ غزہ کے مظلومین کی بددعا نے اثر کیا۔۔۔!
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ لاکھ کوششوں کے باوجود اس سال کا نوبل امن انعام حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ نارویجن نوبل کمیٹی نے 2025 کا نوبل امن انعام ماریا کورینا ماچاڈو کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اعلان جمعہ کو اوسلو میں کیا گیا۔
ماریا کورینا ماچاڈو کو وینزویلا کے لوگوں کے جمہوری حقوق کے لیے انتھک جدوجہد پر نوازا گیا ہے۔ انہوں نے آمریت سے جمہوریت کی طرف پرامن منتقلی کے لیے کام کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس انعام کے لیے بھرپور مہم چلائی تھی۔ کئی ممالک بشمول اسرائیل، پاکستان اور آذربائیجان نے انہیں نامزد کیا تھا۔ ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ انہوں نے آٹھ جنگیں ختم کی ہیں، جن میں اسرائیل-حماس جنگ بھی شامل ہے۔ وہ عوامی طور پر اس انعام کے حقدار ہونے کا اظہار کرتے رہے۔
نوبل کمیٹی نے واضح کیا کہ ٹرمپ کا دباؤ بے سود رہا۔ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ بھی اس سال کے انعام کے لیے زیر غور نہیں آیا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے متنازعہ اقدامات اور پالیسیوں کی وجہ سے ان کے جیتنے کے امکانات بہت کم تھے۔ کمیٹی نے ان کے دعووں کو نظر انداز کیا۔
اپ ڈیٹ جاری ۔۔


