حیدرآباد : بی جے پی دفتر ’میدان جنگ‘ میں تبدیل! لیڈروں نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی! (وائرل ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں بی جے پی کے ریاستی دفتر میں لیڈروں نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی جس کے بعد حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی اور بی سی گروپ کے لیڈروں کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا شروع ہوا اور دونوں گروپس کے لیڈروں نے ایک دوسرے پر حملہ کردیا۔

بی جے پی کے ریاستی صدر رام چندر راؤ اور ایم پی آر کرشنیا نے انہیں پرسکون کرنے کی ہر ممکن کوشش کی، لیکن کسی نے ان کی ایک نہ سنی۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

آر کرشنیا بی سی گروپوں کے لیڈروں کے ساتھ اس مہینے کی 18 تاریخ کو بی سی جے اے سی کی طرف سے بلائے گئے ریاستی بند کی حمایت حاصل کرنے کے لیے آج صبح بی جے پی کے ریاستی دفتر پہنچے۔ انہوں نے پارٹی صدر رام چندر راؤ سے ملاقات کی۔ اس دوران پریس کانفرنس میں ہنگامہ شروع ہوگیا۔ بی جے پی اور بی سی گروپوں کے رہنماؤں کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں