حیدرآباد (دکن فائلز) مسلمان اپنے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کو ہرگز برداشت نہیں کرسکتا! تلنگانہ کے تمام مسلمان آج ایک آواز ہوکر معلون راجہ سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔
تلنگانہ کے جید علمائے کرام، مسلم دانشوران اور سیاسی رہنماؤں پر مشتمل ایک اہم وفد نے تلنگانہ کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس شیودھر ریڈی سے ملاقات کی۔ اس وفد نے ملعون راجہ سنگھ کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور فوری گرفتاری کا پرزور مطالبہ کیا۔ یہ مطالبہ ہمارے ایمان اور غیرت کا ترجمان ہے۔
ملعون راجہ سنگھ نے متعدد بار اسلام اور مسلمانوں کے خلاف انتہائی اشتعال انگیز ریمارکس کیے ہیں۔ پولیس نے کئی مقدمات درج کیے، لیکن افسوس کہ کوئی سخت اور فیصلہ کن کارروائی نہیں کی گئی۔ اس بے عملی نے گستاخ کو مزید جری کیا۔
وفد میں مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ امیر امارات ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھراپردیش، مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش، مولانا اکبر نظام الدین، مولانا حامد محمد خان، مفتی محمود زبیر، مولانا احسن الحمودی، مولانا اکبر نظام الدین، ڈاکٹر متین الدین قادری، مولانا حیدر آغا، ڈاکٹر محمد مشتاق علی، مولانا سید مسعود حسین مجتہدی، مولانا سید شاہ حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ، بہادر پورہ کے ایم ایل اے مبین، ایم ایل سی رحمت بیگ و دیگر شامل تھے۔