’مسلمان ہونے پر نشانہ بنایا گیا‘، انتخابی مہم کے دوران ظہران ممدانی آبدیدہ (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز ویب ڈیسک) نیویارک میئر کے لئے ڈیمو کریٹک پارٹی کے نامزد امیدوار ظہران ممدانی کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے پہلے دن سے مخالفین نے مجھے مسلمان ہونے پر نشانہ بنایا۔

نیویارک میئر کے لئے ڈیمو کریٹک پارٹی کے نامزد امیدوار ظہران ممدانی نے نیویارک برونکس مسجد میں جذباتی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران ان کے خلاف نسل پرستانہ اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسلامو فوبیا ہے جس کی شدید مذمت کرتا ہوں، نیویارک کی تاریخ میں پہلی بار مسلمان مئیر امیدوار ہے، میں ہر شہری کیلئے لڑ رہا ہوں۔

ممدانی نے کہا، ”9/11 کے سائے میں پروان چڑھتے ہوئے، میں نے سیکھا ہے کہ اس شہر میں شک کی فضا میں جینا کیسا ہوتا ہے۔“ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ یاد رکھوں گا وہ تعصب جو میں نے دیکھا، اور یہ کہ میرا نام فوراً ’محمد‘ کیسے بدل جاتا، اور کس طرح ایئرپورٹ پر مجھے ایسے سوالات کے لیے روک لیا جاتا جیسے میں کبھی کوئی حملہ کرنے کا منصوبہ رکھتا ہوں۔“

یاد رہے کہ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب کوومو نے ایک ریڈیو شو میں ممدانی کے حوالے سے کہا کہ اگر وہ میئر بنے تو وہ 9/11 کی تعریف کریں گے۔ ایڈمز، جو حال ہی میں بدعنوانی کے مقدمے کے بعد ریس سے دستبردار ہو گئے، بھی تنقید کی زد میں آئے کیونکہ انہوں نے ممدانی کے ایمان کو اسلامی انتہا پسندی سے جوڑنے والے بیانات دیے اور کہا کہ نیویارک کو یورپ کی مانند نہیں ہونا چاہیے۔

کوومو اور ایڈمز دونوں نے مامدانی پر یہودی مخالف رویہ اپنانے کا الزام لگایا، اس کے اسرائیل کے خلاف بیانات کی بنیاد پر ممدانی نے اسرائیل کی ریاست کے وجود کے حق کی حمایت کرتے ہوئے یہودی نیویارک رہائشیوں کے تحفظ کا عہد کیا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1981775638483591347

ممدانی نے اس تنازع کو نیویارک کی سیاست میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے رجحان کے طور پر بیان کرتے ہوئے مزید کہا، ”اہم سوال یہ ہے کہ آیا ہم ان دونوں امیدواروں سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے، یعنی مسلمانوں کے خلاف بڑھتے تعصب کو الوداع کہنے کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔“

اگر ممدانی منتخب ہو جاتے ہیں تو وہ نیویارک سٹی کے پہلے مسلمان میئر بن جائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق نیویارک کے مئیر کیلئے ارلی ووٹنگ آج سے شروع ہوگی جو 2 نومبر تک جاری رہے گی۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1981924393119793559

امریکی سروے کے مطابق ڈیموکریٹس کے ظہران ممدانی کی جیت کی امید ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ممدانی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ممدانی کو ووٹ دینے کا لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ظہران ممدانی کو وعدے پورے کرنے کے لیے امریکی صدر سے رقم درکار ہوگی اور انہیں پیسے نہیں دیے جائیں گے، اس لیے انہیں ووٹ دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں