’اردو، دنیا کی سب سے خوبصورت زبان‘ : کرن رجیجو (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 105 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر منعقدہ عظیم الشان پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’اردو زبان، دنیا کی سب سے خوبصورت زبان ہے‘۔

اقلیتی وزیر نے کہا کہ ’ہندوستان کی ترقی اور اتحاد کیلئے ہندو۔مسلم اتحاد ضروری ہے۔ رجیجو نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ’ہندوستان کی جامع ثقافت کی بہترین مثال‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ججامعہ نے ملک کو اتحاد، قوم پرستی اور بھائی چارے کا مضبوط پیغام دیا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1983519790674415655

تقریب کا آغاز قرآنِ مجید کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد اسکول کے طلبہ نے یونیورسٹی کا ترانہ پیش کیا۔ پروگرام میں وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف، رجسٹرار مہتاب عالم رضوی اور ڈین آف اسٹوڈنٹس ویلفیئر نیلوفر افضل بھی موجود تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں