تلنگانہ: راشن کارڈ رکھنے والوں کےلئے اہم اطلاع

حیدرآباد (دکن فائلز) حکومت کی جانب سے راشن کارڈ رکھنے والے غریب عوام میں ہر ماہ مفت چاول تقسیم کئے جاتے ہیں، تاہم کچھ لوگ ایسے ہیں جو کارڈ ہونے کے باوجود چاول نہیں لیتے۔ اس تناظر میں حکومت نا اہل افراد کی شناخت کے لیے مختلف ذرائع سے سروے کر رہی ہے۔

دوسری طرف، مرکزی حکومت نے احکامات جاری کیے ہیں کہ ہر استفادہ کنندہ کو ’ای کے وائی سی‘ کرانا لازمی ہے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ضلع میں اب تک صرف 69.37 فیصد مستفیدین نے ای کے وائی سی کے لیے اندراج کیا ہے۔

ریاستی حکومت ان لوگوں کی شناخت کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جنہوں نے لگاتار چھ مہینوں سے چاول نہیں لیا ہے اور اگلے مہینے ان کا کوٹہ کم کر دیا جائے گا یا کارڈ کو ختم کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

ذرائع سے پتہ چلا کے بعض لوگوں نے راشن کارڈ کو بنالیا ہے لیکن ہر ماہ مفت دیئے جانے والے چاول نہیں لے رہے ہیں۔ ایسے افراد اگر راشن کارڈ کو جاری رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں چاہئے کہ وہ ہر ماہ مفت چاول اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔

اگر آپ راشن کارڈ رکھتے ہیں تو فوری طور پر راشن کی دکان پر ’ای کے وائی سی‘ کرائیں اور ہر ماہ چاول ضرور لیں۔ واضح رہے کہ راشن کارڈ کئی سرکاری اسکیموں کےلئے ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں