حیدرآباد کے چیوڑلہ میں خوفناک سڑک حادثہ، 21 افراد ہلاک، دل دہلادینے والا منظر (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) تازہ اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح چیوڑلہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد 21 ہوگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

رنگاریڈی ضلع میں پیر کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ کنکر سے لدی ایک ٹپر لاری نے چیوڑلہ منڈل میں مرزا گوڑہ کے قریب تانڈور ڈپو سے تعلق رکھنے والی آر ٹی سی بس کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں 21 مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک آر ٹی سی بس تانڈور سے حیدرآباد آرہی تھی جس میں تقریباً 70 مسافر سوار تھے مخالف سمت سے آنے والے ٹپر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ کی شدت کے باعث ٹپر میں موجود تمام کنکریٹ بس پر الٹ گئے، جس کی وجہ سے بس میں سوار مسافر کنکریٹ پتھروں کے نیچے دب گئے اور دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ جے سی بی کی مدد سے کنکر پتھروں کو ہٹا کر لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا جا رہا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1985198576583241855

حادثے کا شکار ہونے والوں میں زیادہ تر طلباء اور ملازمین شامل ہیں۔ یہ سانحہ اس وقت پیش آیا جب وہ اتوار کی چھٹی کے بعد پیر کو وہ حیدرآباد واپس آ رہے تھے۔ سمجھا جاتا ہے کہ مرنے والوں میں زیادہ تر حیدرآباد میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا شامل ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1985192745451848034

حادثے کی وجہ سے حیدرآباد بیجاپور قومی شاہراہ پر زبردست ٹریفک جام ہوگیا۔ چیوڑلہ۔ وقارآباد روٹ پر گاڑیاں کئی کیلومیٹر دور تک پھنسی رہیں۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں