جوبلی ہلز ضمنی انتخابات: کانگریس امیدوار نوین یادو ہوں گے کامیاب

حیدرآباد (دکن فائلز) ایگزٹ پول کے نتائج بتاتے ہیں کہ کانگریس پارٹی جوبلی ہلز کے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرے گی۔ تقریباً تمام سروے کا جھکاؤ کانگریس پارٹی کی طرف ہے۔

مگنتی گوپی ناتھ کی اچانک موت کی وجہ سے جوبلی ہلز ضمنی انتخاب ناگزیر ہوگئے تھے جبکہ آج پولنگ ختم ہوگئی، ووٹوں کی گنتی 14 تاریخ کو ہوگی۔ عہدیداروں نے شام 6 بجے سے پہلے قطار میں کھڑے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا موقع دیا ہے۔

مختلف ایگزٹ پول سروے کے مطابق کانگریس پارٹی کے امیدوار نوین یادو کو 46 فیصد سے زیادہ ووٹ ملنے کا امکان ہے۔ ایگزٹ پول سروے کے نتائج کے مطابق، بی آر ایس امیدوار مگنتی سنیتا کو 41 فیصد سے 42 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے، اور بی جے پی کو 6 سے 8 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے۔

مختلف ایگزٹ پول سروے کے نتائج درج ذیل ہیں۔

چانکیہ – کانگریس 46 فیصد، بی آر ایس 41 فیصد، بی جے پی 6 فیصد۔
پیپلز پلس – کانگریس 48 فیصد، بی آر ایس 41 فیصد، بی جے پی 6 فیصد۔
اسمارٹ پول – کانگریس 48.2 فیصد، بی آر ایس 42.1 فیصد، بی جے پی 8 فیصد۔

اپنا تبصرہ بھیجیں