حیدرآباد (دکن فائلز) جوبلی ہلز ضمنی انتخابی نتائج کےلیے آج صبح ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوا۔ جمعہ 14 نومبر کو صبح 8 بجے ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوا۔ ابتدائی رجحانات کے مطابق کانگریس دوسرے راؤنڈ کے بعد بی آر ایس امیدوار سے آگے ہے۔
بی آر ایس اور کانگریس میں کانٹے کی ٹکر دیکھی جارہی ہے جبکہ بی بی پی امیدوار بہت پیچھے چل رہے ہیں۔ یوسف گوڑہ کے کوٹلہ وجئے بھاسکر ریڈی اسٹیڈیم میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
آخری اطلاع ملنے تک تیسرا راؤنڈ جاری ہے جبکہ پورا عمل 10 راونڈ پر مشتمل ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ دوپہر ایک بجے تک نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔
دوسرے راؤنڈ کے بعد کانگریس نے 18617 ووٹ حاصل کئے جبکہ بی آر ایس کو 17473 ووٹ ملے وہیں بی جے پی نے صرف 307 حاصل کئے۔



