بہار انتخابی نتائج: ابتدائی رجحانات سے لوگ اچمبھے میں، این ڈی اے کا توقع سے زیادہ شاندار مظاہرہ

حیدرآباد (دکن فائلز) بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج میں بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے اتحاد کے توقع سے زیادہ شاندار مظاہرہ پر خود بہار کے لوگ اچمبھے میں ہیں۔ آج صبح سے شروع ہونے والی ووٹوں کی گنتی میں وزیر اعلی نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے اتحاد واضح اکثریت کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

تازہ رجحانات کے مطابق این ڈی اے کو تقریباً 190 سیٹوں پر برتری حاصل ہے جبکہ آر جے ڈی 50 سے بھی کم حلقوں پر آگے چل رہی ہے۔ 243 سیٹوں والی بہار اسمبلی میں حکومت بنانے کے لیے ضروری 122 کا جادوئی ہندسہ این ڈی اے اتحاد نے پہلے ہی عبور کر لیا ہے، اب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ این ڈی اے کو اکثریت سے کہیں زیادہ سیٹیں ملیں گی۔

وہیں معروف سیاسی حکمت عملی ساز پرشانت کشور کی پارٹی، جو پہلی بار انتخابی میدان میں اتری ہے، دو سیٹوں پر برتری حاصل کر کے سب کو حیران کردیا ہے۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بھی دو حلقوں پر برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں