بی آر ایس کے قلعہ کو کانگریس نے فتح کرلیا، جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں نوین یادو کی شاندار جیت

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں جوبلی ہلز حلقہ کو بی آر ایس کا قلعہ سمجھا جاتا تھا لیکن ضمنی انتخامات میں کانگریس نے اسے فتح کرلیا۔ جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کےلئے ووٹوں کی گنتی عمل مکمل ہوگیا۔ کانگریس کے امیدوار نوین یادو نے جوبلی ہلز اسمبلی سیٹ پر 25,000 سے زیادہ ووٹوں کی زبردست اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔

ووٹوں کی گنتی کے آغاز پر دونوں پارٹیوں میں کانٹے کا مقابلہ دیکھا گیا لیکن تین راونڈ کے بعد سے مسلسل کانگریس امیدوار نوین یادو نے برتری حاصل کرلی۔ آٹھویں راؤنڈ کے بعد تقریباً 20,000 ووٹوں کا فائدہ حاصل کیا، جو نویں راؤنڈ تک بڑھ کر 23,612 ووٹوں تک پہنچ گیا۔

بی آر ایس دوسرے نمبر پر رہی اور بی جے پی کو تیسرا مقام حاصل ہوا۔ ماہرین کے مطابق اس بار مسلمان ووٹرز نے بڑی تعداد میں کانگریس کو ووٹ دیا۔

چیف منسٹر ریونت ریڈی شام 5 بجے وزراء سے ملاقات کریں گے، جس کے بعد میڈیا بریفنگ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں