حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے آج ریاستی حکومت کو 24 نومبر تک بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنے کی ہدایت دی۔ جمعہ، 14 نومبر کو ہوئی سماعت میں ہائی کورٹ نے زور دیا کہ پنچایتی انتخابات ان کی میعاد ختم ہونے کے چھ ماہ کے اندر کرائے جائیں۔
عدالت نے سماعت کے دوران کہا کہ ’’ہم نے صرف بی سی ریزرویشن کے بارے میں اعتراضات اٹھائے ہیں اور انتخابات کرانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے‘‘۔
اس دوران ریاستی الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ وہ متنازعہ بی سی ریزرویشن والے دیہاتوں کو چھوڑ کر انتخابات کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ تاہم ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے رویہ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
اپ ڈیٹ جاری



