حیدرآباد (دکن فائلز) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے بہار اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت درج کی۔ مجلس نے عوام کے دلوں کو جیت کر سیمانچل پر اپنا جھنڈا لہرادیا۔ بہار اسمبلی انتخابات میں مجلس کے پانچ امیدواروں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔
مجموعی طور پر مجلس نے پانچ سیٹیں جیتی ہیں، دو سیٹوں پر دوسرے نمبر پر، 12 سیٹوں پر تیسرے اور پانچ سیٹوں پر چوتھے نمبر پر رہی۔ مجلس نے کل 25 امیداروں کو میدان میں اتارا تھا جس میں سے تقریباً امیداروں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں کانگریس پارٹی کی جیت اور بہار اسمبلی انتخابات میں پانچ سیٹوں پر مجلس پارٹی کی جیت پر ردعمل ظاہر کیا۔ آج اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے جوبلی ہلز میں نوین یادو کو جیتنے پر حلقہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بی آر ایس پر تنقید کی۔
انہوں نے بی آر ایس پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اسد الدین نے کہا کہ ان کی پارٹی نے بہار میں پانچ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے بہار کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں ووٹ دیا۔ انہوں نے پانچ سیٹوں پر اپنی پارٹی کے امیدواروں اور پارٹی کارکنوں کی محنت کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بہار کے عوام نے جو فیصلہ دیا ہے اسے قبول کرتے ہیں۔ اسد الدین نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو مبارکباد دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مجلس جماعت عوام کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر جے ڈی کے پاس بی جے پی کو روکنے کی طاقت نہیں ہے۔



