بی جے پی نے مسلم دشمنی کی انتہائی کردی! انتہائی اشتعال انگیز ویڈیو کے ذریعہ مسلمانوں کو دہشت گرد بتانے کی ناپاک و مکروہ کوشش

(ویڈیو انتہائی قابل اعتراض ہے، اسی لئے شیئر نہیں کیا گیا۔۔۔)
حیدرآباد (دکن فائلز) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مسلم دشمنی کی انتہا کردی! بھگوا پارٹی نے ہفتہ کے روز ٹی وی سیریل ’تارک مہتا کا اولتا چشمہ‘ کے ایک کلپ کا استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف انتہائی متنازعہ و اشتعال انگیز حرکت کی۔

زعفرانی پارٹی نے ایکس پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ “ہندوستان میں دہشت گردی کا حملہ، اس دوران کانگریس اور بائیں بازو جماعتیں کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ ’اس میں دہشت گردوں کا قصور نہیں‘۔

ویڈیو میں جس شخص پر دہشت گرد ہونے کا لیبل لگایا گیا، اسے عبدل کہہ کر مخاطب کیا جارہا ہے۔ اس ویڈیو میں مبینہ طور پر ہندوستان بھر کے مسلمانوں کو ’دہشت گرد‘ بتانے کی انتہائی مکروہ کوشش کی گئی۔

واضح رہے کہ بی جے پی کی جانب سے اس طرح کی حرکتیں متعدد مرتبہ کی گئی ہے تاکہ ملک بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت بھڑکاکر سیاسی فائدہ حاصل کیا جائے، لیکن اس طرح کے اقدامات سے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچ رہا ہے اور ملک کی ترقی میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔

کسی بھی طرح کی دہشت گرد کاروائی سے اسلام کا کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ اسلام میں امن و سلامتی کی تعلیم دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں