حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سید احمد محی الدین، جنہیں مبینہ دہشت گرد سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا، پر جیل میں حملہ کیا گیا۔
ڈاکٹر احمد کو انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔ وہ اس وقت گجرات کی سابرمتی جیل میں ہائی سکیورٹی بیرک میں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل میں قید دیگر قیدیوں نے ڈاکٹر احمد پر حملہ شدید زدوکوب کیا۔
حکام کے مطابق اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے اور اس بات کا پتہ لگایا جارہا ہے کہ قیدیوں نے ڈاکٹر احمد پر حملہ کیوں کیا۔
بتایا جاتا ہے کہ قیدیوں کے حملہ کے بعد پولیس کو احمد کی جان بچانے کے لیے مداخلت کرنی پڑی۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی گجرات کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ کی ایک ٹیم سابرمتی جیل پہنچ گئی۔ حملہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔



