ڈاکٹر عبدالحق اردو یونیورسٹی کرنول کی ترقی کےلیے ایک کروڑ روپے کا عطیہ، آندھراپردیش کے وزیر ٹی جی بھرت کا قابل ستائش اقدام

حیدرآباد (دکن فائلز) آندھرا پردیش کے وزیر صنعت ٹی جی بھرت نے اپنی سخاوت اور علمی اداروں سے وابستگی کا ثبوت دیتے ہوئے ڈاکٹر عبد الحق اردو یونیورسٹی، کرنول کی ترقی کے لیے ایک کروڑ روپے کا خطیر عطیہ پیش کیا۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شاولی خان، رجسٹرار لوکناتھ، ریاستی حج کمیٹی کے رکن منصور علی خان، ڈی ایم ڈبلیو او صبیحہ پروین اور دیگر عہدیداران کرنول میں وزیر موصوف سے ملاقات کے لیے پہنچے۔ اس موقع پر وزیر ٹی جی بھرت نے ایک کروڑ روپے کے عطیے کا چیک وائس چانسلر کے حوالے کیا۔

پروفیسر شاولی خان نے بتایا کہ اس خطیر رقم کو اوَرکلّو کے قریب زیر تعمیر یونیورسٹی عمارتوں کی تکمیل کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے وزیر ٹی جی بھرت کے اس بڑے تعاون پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے وزیر کا جذبہ قابل تحسین ہے۔

یونیورسٹی عہدیداران نے امید ظاہر کی کہ اس مالی تعاون سے ادارے کی تعلیمی و انفرا اسٹرکچر ترقی میں اہم پیش رفت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں