حافظ پیر خلیق احمد صابر ریاستی جمعیتہ علماء کے جنرل سکریٹری منتخب: اراکین عاملہ و ذمہ داران کا دارالعلوم نلگنڈہ میں اہم اجلاس

حیدرآباد (دکن فائلز) جمعیتہ علماءتلنگانہ کہ اراکین عاملہ اور تمام اضلاع کے ضلعی صدور نظمائے اعلی اور اہم ذمہ داران کا اجلاس‘ بعنوان استحکام جمعیتہ اور جمعیتہ علماءکے شعبہ جات کا فروغ ۔بمقام دارالعلوم نلگنڈہ منعقد ہوا۔ قرآت کلام پاک اور نعتیہ کلام سے اجلاس کا آغاز عمل میں آیا۔ اجلاس کی صدارت مولانا سید شاہ احسان الدین صاحب رشادی و قاسمی مدظلہ العالی، صدر جمعیتہ علماءتلنگانہ نے فرمائی۔ آپ نے اپنے صدارتی خطاب میں تنظیمی استحکام، باہمی تعاون اور جمعیت کے آئینی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی طرف توجہ دلائی۔

حضرت مولانا عبد القوی صاحب مدظلہ نائب صدر جمعیتہ علماءتلنگانہ نے اپنے بیان میں کہا دوسری ریاستوں کے مقابلہ ہماری ریاست میں جمعیتہ علماءاور اس کے شعبہ جات نمایاں طوربلند ہو اورہر اعتبار سے قوی ہو‘ مسلمانوں کے بہت سے مسائل ہے جس کو جمعیتہ علماءکے پلٹ فارم سے پورا کرنا ہے جمعیتہ علماء مسلمانوں کی عزت اور افتخار ہے۔ ہم کو مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب ؒ کے وصال کے بعد ایک درویش قائد ملا ہمیں ان کی زیر نگرانی میں کا م کرنا ہے

مولانا مصدق القاسمی صاحب مدظلہ نائب صدر جمعیتہ علماءتلنگانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جب تک جمعیتہ علماء کے کارکنان محنت لگن جستجو سے کام نہیں کرینگے اس وقت تک کام نہیں ہوسکتا ۔تنظم میں اپنے کاموں کے ذریعہ پہچانی جاتی ہے ۔آپ کو روزانہ کم سے کم جمعیتہ علماء کو دےنا ہوگا۔جس وقت ملک آزاد ہو ا‘ اور انگریز ملک چھوڑ کر جارہے تھے تو انہوں نے بہت سے خرافات کو یہاں چھوڑا۔ ہمارے جمعیتہ علماءکہ اکابرین نے ملک کے مسلمانوں کے دین وایمان کے تحفظ کےلئے مکاتب دینیہ کا قیام عمل میں لایا ۔

ہم سب کو ہمارے مسلمانوں بچے اور بچیاں اور بالغ حضرات کی دین وایمان کی ہر ممکنہ کوشش کرنے چائیے۔ اور انہوں نے تمام کارکنان سے درخواست کی ہے کہ جمعیتہ علماءکے تمام شعبوں کا اپنے ضلع میں احیا عمل میں لائے اور سکو فروغ دینے کی ہم سب کو توفیق عطا فرمائے۔ مولانا سعید صاحب مدظلہ نائب صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت ملک میں کوئی مؤقر تنظیم ہے تو وہ جمعیتہ علماء ہے۔ ہم کو فخر ہونا چاہئے کہ ہم اس کے ساتھ وابستہ ہے ۔ اور ہم کو اس کے ساتھ جوڑ کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب نے‘استحکامِ جمعیتہ کے مرکزی عنوان پر آج کا جو اجلاس منعقد ہواتھا ۔درج ذیل نکات پر خصوصی گفتگو فرمائ۔ جمعیتہ کے تنظیمی ڈھانچے کو نچلی سطح سے مستحکم کرنا نوجوان کارکنان کی تربیت اور تنظیم سے جوڑنے کی مہم چلانا۔تعلیمی، سماجی اور رفاہی سرگرمیوں میں وسعت۔ملت کے مسائل کے حل کے لیے متحدہ حکمتِ عملی۔مدارس، مساجد اور مذہبی اداروں کے تحفظ کے سلسلے میں مشترکہ جدو جہد کی جائے۔ اور تمام مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ مسلم معاشرے کی مضبوطی، بیداری اور ترقی، جمعیتہ علماء ہی سے ممکن ہے۔

اس اجلاس میں جمعیتہ علماء تلنگانہ کے اراکین عاملہ اور تمام اضلاع کے ضلعی صدور نظمائے اعلی اور اہم ذمہ داران نے کئی امور پر اہم فیصلہ لیئے اور تمام نے متفق طور پر محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب کو ریاستی جمعیتہ علماء کا جنرل سیکریٹری منتخب کیا۔ اور ریاستی سطح پر اصلاح معاشرہ کے ناظم کےلئے مفتی تجمل حسین صاحب قاسمی نائب صدر جمعیتہ علماء حیدرآباد کا انتخاب عمل میں آیا ۔ جب کے نائب ناظم مفتی عبد الصبور صاحب جنرل سیکریٹری جمعیتہ علماءضلع سنگاریڈی ہونگے۔

مذہبی منافرت اور فرقہ پرستی کو ختم کرنے کےلئے ” سد بھاﺅنا سنسد“ کے نائب ناظم کے طور پر مولانا نعیم کوثر رشادی صاحب جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء ضلع محبوب نگر کا انتخاب عمل میں آیا ۔(ابھی صدر کا انتخاب باقی ہے ) جمعیتہ یوتھ کلب ( بھارت اسکاوٹ اینڈ گائڈ) ریاستی ناظم کی حیثیت سے قاری محمد یونس علی خان صاحب سکریٹری جمعیتہ علماء حیدرآباد کا اتخاب عمل میں آیا۔ جبکہ نائب ناظم کےلئے محترم حافظ محمد اشتیاق صاحب سکریٹری جمعیتہ علماءضلع کریم نگر ہوں گے۔

مڈیا سیکرٹری مولانا عبدالقوی صاحب صدر جمعیتہ علماء ضلع نارائن پیٹ معاون مولانا مسیح الدین صاحب صدر جمعیتہ علماء ضلع میدک۔ امارت شرعیہ جس کی شاخ محکمہ شرعیہ ہماری ریاست میں قائم ہے۔ عارف باللہ حضرت اقدس مولا نا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب دامت براتہم العالیہ امیر شریعت تلنگانہ و آندھرا پردیش آپ کی نگرانی میں چل رہا ہے ۔ معاون کے طورمولانا سید نذیر احمد یونس صاحب جنرل سکرےٹری جمعیتہ علماء حیدرآباد ہونگے۔

نبی رحمت ﷺ کے پیغام کو عام کرنے سیرت النبی ﷺ کوئز کو ریاستی سطح پر عام کرنے کےلئے ناظم کے طور پر مفتی محمد یونس صاحب صدر جمعیتہ علماءضلع کریم نگر جب کے نائب ناظم کے طور پر مفتی عبد السلام صاحب صدر جمعیتہ علماءضلع سدی پیٹ ہوں گے۔ اسی طرح مفتی الیاس احمد حامد صاحب جنرل سیکریٹری جمعیتہ علماء ضلع نرمل ریاستی جمعیتہ علماء کے آرگنائزر اور مفتی محمد معراج الدین ابرار صاحب سکریٹری ہوں گے

واضح رہے کہ ریاست میں انتخاب ہونے کے بعدیہ پہلا موقع تھا کہ پوری ریاستِ تلنگانہ کی عاملہ اور تمام اضلاع کے ضلعی صدورنظمائے اعلی اور اہم ذمہ داران ضلع نلگنڈہ میں جمع ہوئے۔ ریاستی صدر محترم کی دعا پر اجلاس اختتام پزیر ہوا۔ مدرسہ کی انتظامیہ اساتذہ اور طلباءنے مہمانوں کے لئے بہترین انتظامات کئے ۔ جس پر جنرل سیکریٹری صاحب نے تمام مہمانوں اور مدرسہ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں