“جادوپور یونیورسٹی میں اسلاموفوبیا کی کوئی جگہ نہیں”: مسلم طالبات کے حجاب پر اعتراض کے خلاف خاموش مگر طاقتور احتجاج

حیدرآباد (دکن فائلز) جادوپور یونیورسٹی کے 68ویں سالانہ کانووکیشن کے دوران اسلاموفوبیا کے خلاف ایک خاموش مگر طاقتور احتجاج دیکھنے میں آیا، جہاں اسٹیج پر ایک بینر آویزاں کیا گیا جس پر لکھا تھاکہ “جادوپور یونیورسٹی میں اسلاموفوبیا کی کوئی جگہ نہیں”۔

یہ احتجاج ان مسلم طالبات کے حق میں کیا گیا جنہیں مبینہ طور پر امتحان کے دوران حجاب اتارنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ طلبا کے مطابق ایک پروفیسر نے دو مسلم طالبات پر نقل کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے ان سے حجاب ہٹانے کو کہا، جس سے ان کی تذلیل ہوئی اور امتحان متاثر ہوا۔

طلبا کا کہنا ہے کہ حجاب مذہبی شناخت کا حصہ ہے اور اس طرح کا رویہ امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔ واقعہ کے بعد وائس چانسلر کو تحریری شکایت دی گئی، جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے تحقیقات کا وعدہ کیا ہے۔ اگرچہ فیکلٹی نے الزامات کی تردید کی ہے، تاہم مسلم طلبا کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ صرف امتحانی نگرانی کا نہیں بلکہ عزت، وقار اور مذہبی آزادی کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں