خواتین کے خلاف تشدد کے موضع پر امریکہ میں کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس میں دنیا بھر سے آئے مندوبین شرکت کریں گے۔ یہ کانفرنس 15 اگست تا 2 ستمبر تک جاری رہے گی، اس عظیم الشان کانفرنس میں شرکت کےلیے آندھراپردیش میں پولیس عہدیدار ساحرہ بیگم کو امریکی حکومت نے مدعو کیا ہے۔
ساحرہ بیگم وجئے واڑہ ویجیلنس شعبہ میں انسپکٹر ہیں۔ انہیں امریکی حکومت نے بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کےلیے مدعو کیا ہے۔ اس کانفرنس کو خواتین پر تشدد کے موضوع پر منعقد کیا جائے گا۔ تقریباً 17 روز تک چلنے والی کانفرنس میں دنیا بھر سے دانشوران شرکت کریں گے۔
کانفرنس کے دوران خواتین کے تئیں مرد حضرات کی ذمہ داری، خواتین کے خلاف مظالم کے علاوہ خواتین سے متعلق دیگر موضوعات پر غور کیا جائے گا۔ مسلم خاتون و پولیس عہدیدار ساحرہ بیگم کو حیدرآباد میں واقع امریکی قونصلیٹ جنرل کے دفتر سے دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔ اس کانفرنس متعدد ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے جس میں مختلف ممالک میں خواتین کی صورتحال پر بھی اظہار خیال کیا جائے گا۔