عقیدۂ ختمِ نبوت کی حفاظت اور باطل فتنوں کا تعاقب عاشقانِ مصطفیٰ ﷺ کی ذمہ داری: مولانا ابرار الحسن رحمانی قاسمی

کاما ریڈی (دکن فائلز) ناظم مجلسِ تحفظِ ختمِ نبوت کاماریڈی حافظ محمد فہیم الدین منیری کی اطلاع کے مطابق مجلسِ تحفظِ ختمِ نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے ذمہ داران کا ایک مشاورتی اجلاس مجاہدِ ختمِ نبوت حضرت مولانا ابرار الحسن صاحب رحمانی قاسمی صدر مجلسِ تحفظِ ختمِ نبوت کاماریڈی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں مجلس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا بالخصوص تعمیرِ مساجد کی تکمیل اور مکاتب کے استحکام پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس کے علاوہ عقیدۂ ختمِ نبوت کی حفاظت اور باطل فتنوں سے عامۃ المسلمین کو آگاہ کرنے کے لیے حکمتِ عملی اور منصوبہ بندی کے ساتھ مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ضلع کاماریڈی اور متصل اضلاع کے تمام منڈلوں اور دیہاتوں تک پیغامِ ختمِ نبوت پہنچانے اور ملتِ اسلامیہ کو عشقِ مصطفیٰ ﷺ سے سرشار کرنے کے لیے ایک عظیم الشان فقیدالمثال جلسۂ عام 13 جنوری 2026ء بروز منگل صبح 9 بجے تا نمازِ ظہر منعقد کیا جائے گا۔

اجلاس میں الحاج عظمت علی عبدالراق صاحب (ایڈووکیٹ) مقصود ذاکر صاحب الحاج میر فاروق علی حافظ محمد خواجہ یاسین حافظ عبدالواجد حافظ شیخ ناصر حافظ عبدالرحمن منیری مفتی ریحان قاسمی حافظ محمد سعد اللہ حافظ تقی الدین عبدالواحد صاحب اور مولانا شعیب قاسمی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں