نیتا جی سبھاش چندر بوس کی پوتی و سخت گیر ہندوتوا رہنما راجیہ شری چودھری کو آج پولیس نے حراست میں لے لیا۔
اطلاعات کے مطابق اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کی قومی صدر جو نیتاجی سبھاش چندر بوس کی پوتی راجیہ شری چودھری نے دھمکی دی تھی کہ وہ گیانواپی مسجد میں جل ابھیشیک کریں گی۔ جبکہ مقامی انتظامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی۔
آج جب راجیہ شری بذریعہ ٹرین وارانسی آرہی تھی، انہیں پریاگ راج ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا اور پولیس نے حراست میں لے لیا۔
واضح رہے کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس کی پوتی کٹر ہندو تنظیم اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کی صدر ہے۔
خیال رہے کہ گیانواپی مسجد کے احاطہ میں واقع وضوخانہ میں ملے ڈھانچہ پر ہندو فریق کا کہنا ہے کہ یہ شیولنگ ہے، جبکہ مسلم فریق کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک فوارہ ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد وارانسی ضلع عدالت میں اس کی سماعت جاری ہے۔