اسرائیل کی غزہ میں حالیہ تین روز جاری رہنے والی جارحیت کے نتیجے میں 15 بچوں سمیت 47 فلسطینی شہید ہوئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ پٹی میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تقریباً 350 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروپ اسلامی جہاد اور اسرائیل کے مابین تین روز لڑائی کے بعد جنگ بندی ہوگئی ہے۔
2008 سے ابتک اسرائیل فلسطین پر چار جنگیں مسلط کرچکا ہے جس میں چار ہزار شہری شہید ہوئے ہیں جس میں ایک تہائی تعداد بچوں کی ہے۔
ڈیفنس فار چلڈرن انٹرنیشنل کے مرتب کردہ ڈیٹا کے مطابق 2000ء سے ابتک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں کم از کم 2200 بچوں کی اموات ہوئی ہیں۔
فلسطینی محکمہ صحت نے حالیہ تین روزہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے 18 سال سے کم عمر فلسطینی بچوں کی تصاویر اور نام جاری کردیے ہیں جن کی تفصیل نیچے موجود ہے۔
جمیل نجم الدین نائجم عمر چار سال
اعلیٰ عبداللہ ریاض عمر 5 سال
حازم سلیم عمر 9 سال
احمد ال نیرب عمر 11 سال
جمیل اہاب نائجم عمر 13 سال
محمد یاسر نمر عمر 13 سال
محمد حسونا عمر 14 سال
حمید حیدر نائجم عمر 16 سال
ناظمی فیاض ابو قرش عمر 16 سال
احمد ولید الفارام عمر 16 سال
محمد صلاح نائجم عمر 17 سال
ابو حمادہ عمر 18 سال
مومن النیرب عمر 5 سال
دالیہ یاسر نمر عمر 13 سال