Maulana Arshad Madani tweet on occasion of Independence Day
امیر الہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی نے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’جس طرح ملک کی آزادی کے لیے ہندو اور مسلمان مل کر لڑے تھے، ہمارا ماننا ہے کہ ہمیں اسی طرح مل کر نفرت کے خلاف لڑنا چاہئے، کیونکہ ملک نفرت سے نہیں محبت سے چل سکتا ہے یعنیٰ ترقی کرسکتا ہے‘۔
जिस तरह हिंदू और मुसलमान मिलकर देश की आज़ादी के लिए लड़े थे,हम मानते हैं कि नफरत के खिलाफ हमें उसी तरह लड़ना है, क्योंकि देश सिर्फ प्यार से चल सकता है नफरत से नहीं।#IndiaAt75#IndependenceDay2022
— Arshad Madani (@ArshadMadani007) August 15, 2022
جمعیۃ علمائے ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ میں فرقہ پرستوں سے سوال کیا کہ ’بتاؤ تم نے ملک کی آزادی کے لیے کیا کیا جبکہ تمہاری ماؤں نے تمہیں اس وقت جنم بھی نہیں دیا تھا، تمہیں کیا معلوم آزادی کیا ہوتی ہے؟‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’تم نے صرف نفرت کی ہے جبکہ ہم نے قربانیاں دی ہیں اور جیلوں میں زندگیاں گذاری ہیں‘۔
बतायें आपने देश की आजादी के लिए क्या किया?आपकी माओं ने तो उस समय आपको जन्म तक नहीं दिया था,तुम क्या जानो आज़ादी क्या है?
तुमने तो सिर्फ नफरत की है नफरत।हमने कुर्बानी दी है,हमने जेलें काटी हैं.#IndependenceDay— Arshad Madani (@ArshadMadani007) August 16, 2022
ہندی زبان میں کئے گئے ایک اور ٹوئٹ میں مولانا نے بی جے پی زیرقیادت مودی حکومت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’آج چین ہماری سرزمین پر قبضہ کئے ہوئے ہے، لیکن آپ باتوں کے سوا کچھ نہیں کر سکتے، آپ نے جس طرح کی سیاست اختیار کی ہے اس سے ملک تباہ ہو جائے گا، آپ نے نفرت کی سیاست کی ہے جس سے کبھی امن نہیں لایا جاسکتا‘۔
आज चीन हमारी जमीन पर कब्जा कर रहा है,लेकिन आप बात के सिवा कुछ नहीं कर सकते,आपने जिस प्रकार की राजनीति अपनाई है वह देश को तबाह कर देगा,आपने नफरत की राजनीति की है जिससे आप कभी शांति नहीं लाई सकते.
— Arshad Madani (@ArshadMadani007) August 16, 2022
واضح رہے کہ مولانا ارشد مدنی نے متعدد مرتبہ قوم و ملت کی رہنمائی کی ہے۔ آج ان کا ٹوئٹ برسراقتدار لوگوں کی آنکھیں کھولنے کےلیے کافی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں جہاں ایک طرف ملک کی موجودہ حالت پر اپنے شدید کرب کا اظہار کیا وہیں دوسری جانب انہوں نے ملک و قوم کی بقا کےلیے حکمرانوں کو راہ راست پر آنے کی دعوت بھی دی ہے۔
Please Visit Website: www.deccanfiles.com
Please Like Facebook Page: www.facebook.com/deccanfiles
Please Subscribe Our Channel: https://www.youtube.com/channel/UCLjY…
Join Our Whatsapp Group: https://chat.whatsapp.com/FpjNXEYZ8YJ…