سعودی پولیس نے ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کے لیے عمرہ ادا کرنے والے یمنی شخص کو حراست میں لے لیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ملکہ برطانیہ کے لیے عمرہ کرنے کی ویڈیوز شیئر کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
He’s performing umrah 🕋 on behalf of Queen Elizabeth II. What is wrong with people? I don’t think he’s joking either. Too many Muslims getting carried away not knowing where to draw the line 🤦🏻♂️🤦🏻♂️ pic.twitter.com/7eK1Va9c6k
— Majid Freeman (@Majstar7) September 12, 2022
اس شخص کی گرفتاری اس شخص کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کے مطالبے پر عمل لائی گئی۔
پہلی بار یہ ویڈیو یمنی شخص نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی جس میں اسے احرام پہنے ایک بینر اُٹھائے دیکھا جا سکتا ہے جس پر ملکہ برطانیہ کے لیے دعائے مغفرت عربی اور انگریزی زبان میں لکھی ہوئی ہے۔
ویڈیو میں مذکورہ شخص کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ وہ ملکہ برطانیہ کے لیے عمرہ ادا کرنے مکہ پہنچا ہے اور اب مدینہ منورہ جانے کی تیاری کر رہا ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شعائر اسلام کا مذاق اُڑانا ناقابل قبول ہے۔ ایک شخص کے لیے جو اللہ اور آخری رسول ﷺ پر ایمان نہ رکھتا ہوں عمرہ کرنا درست نہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے نتیجے میں سعودی پولیس نے مذکوہ شخص کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔