کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے ترنگا بائیک ریلی نکالی گئی جس میں صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی کے علاوہ ارکان اسمبلی اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر عوام کا جوش و خروش دیکھا گیا۔
مجلس کی ترنگا بائیک ریلی کا آغاز چوراہا عیدگاہ میرعالم سے ہوا تاہم تیگل گٹہ علاقے میں پہنچ کر ہوا ترنگا ریلی اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین نے ترے باز خان اور مولوی علاالدین کے جانشینوں کی قیادت کی ہے جنہوں نے ملک کی پہلی جنگ آزادی 1857 میں اپنی جانیں قربان کی تھیں۔ اسدالدین اویسی نے نوجوانوں کو تاریخ کا مطالعہ کرنے کا مشورہ دیا۔