تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ 2024 کے عام انتخابات میں اپنا لوہا منوانے کی خواہش رکھتے ہیں، اسی لیے انہوں نے تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کو بھارت راشٹریہ سمیتی میں بدل دیا ہے۔ انہوں نے آج ٹھیک ایک بجکر 19 منٹ پر اپنی نئی قومی پارٹی کا اعلان کیا۔
اب ٹی آر ایس، بی آر ایس میں تبدیل ہوگئی۔ قومی پارٹی کے آغاز کے موقع پر کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی اور ڈی ایم کے کے کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کے سی آر نے قومی سطح پر اپوزیشن پارٹیوں کو مضبوط کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا۔
کے سی آر نے واضح کیا ہے کہ وہ 2024 میں بی جے پی اور وزیراعظم نریندر مودی کا مقابلہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں جبکہ انہوں نے اپوزیشن کی اہم پارٹیوں کو اس مشن میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔