2015 میں اخلاق کی فرقہ پرست و انتہاپسندوں کی جانب سے لنچنگ کے بعد دارالحکومت دہلی سے قریب بسہاڑا گاؤں میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کے معاملہ میں بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی و متنازعہ بیانات کےلیے مشہور سنگیت سوم کو گوتم بدھ نگر اے سی جے ایم کورٹ نے قصوروار قرار دیا اور ان پر 800 روپئے جرمانہ کی سزا سنائی۔
واضح رہے کہ 28 ستمبر 2015 میں بسہارا گاؤں میں گائے کے گوشت کا الزام عائد کرتے ہوئے کچھ سماج دشمن عناصر نے اخلاق کا قتل کردیا تھا جس کے بعد بی جے پی رہنما سنگیت سوم نے 30 افراد کے ساتھ ملکر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی تھی تاہم اس دوران ان پر اشتعال انگیز بیان دینے کا بھی الزام عائد کیا گیا۔
سنگیت سوم کی جانب سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر ضلع مجسٹریٹ نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ تاہم اب اے سی جے ایم کورٹ نے سنگیت سوم کو تعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت قصوروار قرار دیا اور ان پر 800 روپئے جرمانہ عائد کیا۔
یہاں یہ تذکرہ بھی ضروری ہوگا کہ اخلاق لنچنگ معاملہ کی گوتم بدھ نگر ضلع کورٹ میں سماعت جاری ہے۔