گجرات کے موربی علاقے کی ماچھو ندی میں ایک کیبل پل منہدم ہونے کا واقعہ پیش آیا جس میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق تقریباً ایک سو افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
मोरबी गुजरात में बड़ा हादसा। पुल टूटने से कई लोग पानी में गिरे।#GUJARAT #morbi #bridge pic.twitter.com/JP0r6GZ09N
— अजीत तिवारी (@ajittiwari24) October 30, 2022
حادثہ کے وقت پل پر تقریباً 500 سے زائد لوگ تھے۔ حادثہ کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تاہم ابھی تک راحت و بچاؤ کاری جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق موربی میں واقع سسپنشن پل منہدم ہوگیا۔ اب بھی تقریباً 100 افراد کے پانی میں پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ پل کو چار روز قبل مرمت کے بعد کھولا گیا تھا۔
موربی میں واقع کیبل برج ایک تاریخی پل تھا جسے کئی سال قبل بنایا گیا تھا۔