حیدرآباد کے پرانا میں اجتماعی جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے جبکہ پولیس نے اتوار کی رات ایک 24 سالہ خاتون کی عصمت ریزی کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔ متاثرہ خاتون کو طبی معائنے کے لیے بھیج دیا گیا۔ ایک اطلاع کے مطابق خاتون بھیک مانگا کرتی تھی۔
اجتماعی عصمت ریزی کے الزام میں گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت ابراہیم بیگ اور مرزا عمر بیگ کے طور پر کی گئی جبکہ ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 376D, 376 (2) (L) کے تحت چھتری ناکہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔
چھتری ناکہ پولیس انسپکٹر سید عبدالقادر جیلانی نے بتایا کہ غلام مرتضیٰ چھاونی میں ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا اور دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ابراہیم کو جی ایم چھاونی علاقے سے گرفتار کیا جبکہ عمر بیگ کو قادری چمن علاقے سے گرفتار کیا۔
متاثرہ کی شکایت کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بعد ازاں خاتون کو کاؤنسلنگ کے لیے بھروسہ سنٹر بھیجا گیا۔ ملزمان کو نامپلی کورٹ میں پیش کیا گیا۔