گوا میں جاری انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کا آخری دن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کی جیوری کے چیئرمین نواڈ لیپڈ نے بالی ووڈ فلم ’دی کشمیر فائلز‘ کو بیہودہ اور پروپیگنڈا فلم قرار دیا۔
جیوری انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی )کے سربراہ و اسرائیلی فلم ساز نواڈ لیپڈ کا کہنا ہے کہ دی کشمیر فائلز کو جیوری میں دیکھ کر دھچکا لگا۔ انہوں نے کہا کہ دی کشمیر فائلز ایک پروپیگنڈہ اور بیہودہ فلم ہے، ایسی فلم کو نیشنل ایوارڈ ملنا انتہائی حیران کُن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے تاثرات کو آپ کے ساتھ یہاں اسٹیج پر شیئر کرنے میں مکمل طور طمانیت محسوس کررہا ہوں۔
دی کشمیر فائلز فلم کشمیری پنڈتوں کی روداد پر مبنی فلم ہے جس میں 1990 کے دوران پنڈتوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو دکھایا گیا ہے۔ فلم دی کشمیر فائلز کو بی جے پی کی طرف سے مکمل حمایت حاصل رہی اور مختلف ریاستوں میں اسے ٹیکس فری قرار دیا گیا۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ اس فلم کے ذریعہ ہندوتوا طاقتوں کی جانب سے مسلمانوں کو بدنام کرنےکی ناکام کوشش کی گئی۔
وہیں وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ فلم کی تعریف کی تھیں۔ جبکہ فلم پر خود کشمیری بنڈتوں نے اعتراض جتایا تھا۔
فیسٹیول کے اختتامی تقریب کے دوران جیوری کے سربراہ اور اسرائیلی فلمساز نادو لیپڈ نے متنازع بھارتی فلم ‘دی کشمیر فائلز’ پرنہ صرف یہ کہ سخت ترین نکتہ چینی کی بلکہ اسے ‘پروپگینڈہ پر مبنی، فحش اور بالکل غیر ضروری’ فلم قرار دیا۔انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ ایسی فلموں کو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دکھایا جانا تکلیف دہ ہے کیوں کہ فلم سازی کے معیار پر بھی یہ کھری نہیں اترتی اور فلم بینوں کو متوازن کہانی پیش کرنے سے یہ فلم قاصر رہی۔
جیوری کے سربراہ نادولیپڈ نے یہ تبصرہ پیر کے روز گوا میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کی اختتامی تقریب میں اپنی تقریر کے دوران کیا۔ اختتامی تقریب میں کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ نادو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ‘انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اس فلم کی نمائش دیکھ کر جیوری ‘کو حیرانگی کے ساتھ تکلیف بھی پہنچی ’ہے۔
لیپڈ نے اپنے خطاب میں کہا کہ’ ہم سب 15 ویں فلم :دی کشمیر فائلز کو دیکھ کر پریشان اور حیران تھے۔ یہ ہمیں پروپگینڈہ پر مبنی اور فحش فلم کی طرح محسوس ہوئی اور اس طرح کے باوقار فلمی میلے کے لیے یہ ایک نامناسب فلم ہے کیوں کہ یہاں پر فنکارانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر فلموں کا تقابلی مطالعہ کیا جاتا ہے،فلم کے موضوع ، کہانی، اسلوب، پیشکش، سنیمافوٹوگرافی، تھیم اور اس سے متعلق ہر طرح کے نکات پر بحث کی جاتی ہے۔ میں یہاں اسٹیج پر آپ سب کے ساتھ اپنے احساسات کا کھل کر اظہار کرنے میں خود کو پوری طرح مطمئن محسوس کر رہا ہوں ۔ چونکہ فلم فیسٹیول منانے کا مقصد ایک تنقیدی بحث کو بھی قبول کرنا ہے جو فن اور زندگی کے لیے ضروری ہے’۔
The Kashmir Files a vulgar, propaganda film: IFFI Jury head
دی کشمیر فائلز بیہودہ، فحش اور پروپیگنڈا فلم، آئی ایف ایف آئی جیوری کے سربراہ کا بیان‘ فرقہ پرست طاقتیں چراغ پا