کرناٹک میں حکمران بی جے پی کے ایک ایم ایل سی ریاستی مقننہ کے سرمائی اجلاس کے دوران ایک پرائیویٹ ممبر بل پیش کرنے کی فراغ میں ہیں جس کا مقصد ریاست میں حلال سرٹیفیکیشن پر پابندی عائد کرنا ہے۔
کرناٹک قانون ساز اسمبلی کا موسمِ سرما کا اجلاس بیلگاوی میں شروع ہوا- اجلاس کے آغاز سے قبل یہ خبر گردش کررہی تھی کہ حلال سرٹیفکیشن سے متعلق ایک بل پیش کیا جائے گا تاہم یہ بل پرائیویٹ بل کے طور پر بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مخالف حلال بل کا مقصد اسمبلی انتخابات سے قبل فرقہ وارانہ ہوا کھڑا کرکے سخت گیر ہندو ووٹرز کو راغب کرنا ہے۔ بی جے پی ایم ایل سی پرائیویٹ ممبر بل پیش کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں جس میں مبینہ طور پر حلال سرٹیفیکیشن پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
ریاست میں کچھ عرصہ سے حلال گوشت کے خلاف باقاعدہ مہم بھی چلائی جارہی ہے تاہم اب بی جے پی کی جانب سے اب ایک بل لانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ حلال گوشت پر پابندی لگانے کے لیے قانون سازی کی جائے۔
کانگریس نے اس بل کی کھل کر مخالفت کرنے کا اعلان کیا ہے وہیں مسلم جماعتوں کی جانب سے بھی امکانی بل پر سخت تنقید کی گئی۔
ایک اور اطلاع کے مطابق بل کو بی جے پی رکن اسمبلی روی کمار پیش کریں گے جنہوں نے قبل ازیں حلال گوشت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے گورنر کو خط لکھا تھا۔
Karnataka govt plans to bring Bill to prohibit halal meat
بی جے پی حلال گوشت پر پابندی سے متعلق بل کرناٹک اسمبلی میں پیش کرنے کی فراغ میں